پاکستان کی عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

165
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان نے عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ، اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان بغداد میں عراق کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ امر باعث اطمینان ہے کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان برادر ملک عراق اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اس نوع کی متشدد شرانگیزی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہیں۔