نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں‘ٹویٹر پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں

49

برمنگھم۔9نومبر (اے پی پی):نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں، ان کا نکاح عصر نامی نوجوان سے ہوا ہے۔ منگل کو ملالہ یوسفزئی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر نکاح کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ نکاح کی سادہ تقریب برمنگھم میں ان کے گھر میں دونوں خاندانوں کی موجودگی میں ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج میری زندگی کا اہم دن ہے اور زندگی کے اس نئے سفر میں آپ سب کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ نکاح کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں۔