اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 49.39 فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 55.28 فیصدکی نموہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے دستاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں …
پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ، امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 49.39 فیصد ، امریکا سے درآمدات میں 55.28 فیصدکی نمو

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 49.39 فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 55.28 فیصدکی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے دستاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.565 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.39 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.047 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ستمبر2021 میں امریکا کو553.86 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہیں جو گزشتہ سال ستمبرکے 375.90 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 47.34فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2021 میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم5.029 ارب ڈالرریکارڈکیاتھاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.28 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا سے درآمدات کاحجم 689.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 444.18 ملین ڈالرتھا۔
ستمبر2021 میں امریکا سے درآمدات کاحجم 258.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال ستمبرکے 133.05 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 94 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2021 میں امریکا سے درآمدات پر2.445 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








