‏بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ، چار ماہ میں حجم 10.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

156
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ان کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ سے 12 فیصد زیادہ جبکہ 2018 کے پہلے چار ماہ سے 63 فیصد زیادہ ہیں۔