ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں چار ماہ کے دوران 42 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

43
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصد کااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 437.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.7 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 306.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اکتوبرکے مہینہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر کاحجم 89.9 ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 55.3 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مجموعی طورپر11.9 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔\