کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں چار ماہ کے دوران 38.5فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 216.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 216.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 156.4 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اکتوبر2021 میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 54.2 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 39.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر26.5 فیصدکی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔