پاکستان اورمشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ،پاکستانی برآمدات 39.21 فیصد،درآمدات 47.26 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ہواہے، دوماہ کے دوران مذکورہ ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39.21 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 47.26 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک روس، …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ہواہے، دوماہ کے دوران مذکورہ ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39.21 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 47.26 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک روس، ہنگری، رومانیہ، یوکرین اورخطے کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 124.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 89.28 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔

اگست کے مہینے میں خطے کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 61.62 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ سال اس ماہ مشرقی یورپی ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 41.57 فیصدریکارڈکیا گیا تھا۔

مالی سال 2021 میں خطےکے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 708.45 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں خطے کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.26 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں خطے کے ممالک سے درآمدات کاحجم 99.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 67.41 ملین ڈالرتھا۔ اگست کے مہینے میں خطے کے ممالک سے درآمدات پر64.92 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال اگست میں خطے کے ممالک سے درآمدات کا حجم 33.97 ملین ڈالررہاتھا۔