وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

133
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین،

رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق سمیت اراکین اسمبلی و دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں انہیں کوٹ رادھا کشن کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔