- Advertisement -
اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم و عہد کا نشان ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کرتارپور راہداری کی دوسری سالگرہ ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت اس گزرگاہ سے بھارتی سکھوں کو اپنے مقدس ترین مقامات میں سے ایک تک خصوصی رسائی میسر آئی۔ کرتارپور کی یہ راہداری اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے میری حکومت کے عزم و عہد کا نشان ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=282262
- Advertisement -