فلم “کھیل کھیل میں” کی ٹیم نے سقوط ڈھاکہ کے مشکل موضوع کو بہت سنبھال کر چلایا، چوہدری فواد حسین

90

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 1971ء کے سانحہ کے پس منظر میں بننے والی فضاء علی کی فلم “کھیل کھیل میں” کا پریمیر دیکھا، سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں جس انسانی المیے نے جنم لیا، اس پر بہت کم کام ہوا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم انتہائی مبارک کی مستحق ہے کہ اس نے انتہائی مشکل موضوع کو بہت سنبھال کے چلایا، یہ فلم ضرور دیکھیں