وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے گھر جاکر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی

193

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش پر گئے ۔ وزیر اعلی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔