اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2.651 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 25.150 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 3 دسمبر2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 2.651 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.658 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2.651 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2.651 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 25.150 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 3 دسمبر2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 2.651 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.658 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 6.492 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 22.498 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.010 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 6.488 ارب ڈالرکازرمبادلہ ریکارڈکیاگیاتھا۔









