اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 26.43 فیصد اورخطہ کے ممالک سے درآمدات میں 14.55 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق …
پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے تجارتی حجم میں جاری مالی سال میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 26.43 فیصد اورخطہ کے ممالک سے درآمدات میں 14.55 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن اوریوکے کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.027 ارب ڈالرزریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 812.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا،اکتوبرکے مہینہ میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 310.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،
گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی یورپ کے ممالک کو230.06 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال 2021 میں شمالی یورپ کے ممالک کو 2.688 ارب ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، یوکے اورشمالی یورپ کے دیگرممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.55 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
مالی سال کے پہلے چارماہ میں خطہ کے ممالک سے 455.79 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خطہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 389.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔
اکتوبرمیں شمالی یورپ سے 119.69 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی یورپ کے ممالک سے 110.10ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں ان ممالک سے درآمدات پر1.330 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔









