لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر فورمز اجمل ستار ملک کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے –
وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے، غمز دہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔