وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار راناتنویر حسین کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

122
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو اہمیت دیتا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکا میں نئے صدر کا انتخاب اور انتخابی نتائج کا معاملہ امریکا کا اندرونی معاملہ ہے اور ہر آنے والا صدر منصب پر براجمان ہونے کے بعد دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالے اپنی خارجہ پالیسی ترتیب دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کے افغانستان ، ایران کے حالات اور دہشتگردی کے معاملات سے پوری طرح باخبر ہے ،امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کی اہمیت سے اگاہ ہے اور اسے اہمیت دیتا ہے۔