ملک بھر میں 15 کروڑ 5 لاکھ 92 ہزار 906 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز

120

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ 5 لاکھ 92 ہزار 906 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 11 لاکھ 186 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔