صدر مملکت ممنون حسین نے کمپنیز آرڈیننس 2016کے نفاذ کی منظوری دیدی
کمپنیز آرڈیننس 2016 تمام فریقوں کیساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد نافذ کیاگیا،آرڈیننس کا مقصد پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کو بین القوامی معیار کے مطابق کرنا ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کمپنیز آرڈیننس 2016کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنیز آرڈیننس 2016 تمام فریقوں کیساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد نافذ کیاگیا۔آرڈیننس کا مقصد پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کو بین القوامی معیار کے مطابق کرنا ہے۔نئے قانون سے معیشت میں بہتری اور اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا اور باہمہ ثالثی کے معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہے۔