- Advertisement -
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعہ کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی جنوری کے مہینے کے لیے قیمت پر نظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت 11.8 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 69.63 روپے کی کمی کی گئی ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں 5.90 روپے فی کلو گرام کی کمی کردی ہے، نئی قیمت کا اطلاق( آج) یکم جنوری سے ہوگا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=288831
- Advertisement -