23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںایف بی آر کی محصولات میں مالی سال کے پہلے نصف 32.5...

ایف بی آر کی محصولات میں مالی سال کے پہلے نصف 32.5 فیصداضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جاری مالی سال کے پہلے نصف (جولائی تادسمبر2021) تک کی مدت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.5 فیصد زیادہ ریونیواکھٹاکیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جمعہ کویہاں جاری عبوری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں ایف بی آر نے 2,920 ارب روپے کا خالص ریونیو اکٹھا کیا جومقررکردہ 2,633 ارب روپے کے ہدف سے 287 ارب روپے زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ کی شرح 32.5 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2,204 ارب روپے کی محصولات اکھٹا کی گئی تھیں۔دسمبر2021 میں محصولات کا حجم 600 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال دسمبرکے 509 ارب روپے کے مقابلہ میں 18 فیصدزیادہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ری فنڈ کی مدمیں 148 ارب روپے فراہم کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 111 ارب روپے کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=288857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں