پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

94
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

نیلسن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 17 نومبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بلیک کیپس نے 8 وکٹ، دوسرے میچ میں 60 رنز اور تیسرے میچ میں 8 وکٹ سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔