وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اے پی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر مبشر حسن کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

68
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر مبشر حسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

گذشتہ روز اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ،اس گہرے صدمے میں ہم مبشر حسن اور غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

فرخ حبیب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مبشر حسن کی والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواروں کو صبروجمیل عطا کرے۔