- Advertisement -
لندن ۔ 29 اپریل (اے پی پی)برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لندن کے سابق میئر کین لِونگ سٹون کی ایک رکن پارلیمان کی طرف سے ادا کیے گئے مبینہ یہود مخالف کلمات کا دفاع کرنے پر پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔لندن کے سابق میئر کے خلاف لیبر پارٹی کو بدنام کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔لیبر ایم پی جان مان جنھوں نے بی بی سی سٹوڈیو کے سامنے سابق میئر پر نازیوں کے حامی ہونے کا الزام لگایا تھا ان کو بھی سرزنش کا سامنا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2905
- Advertisement -