36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی)قوامِ متحدہ میں چین کے سفیر لیو جیئی نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائلوں کے تجربے کے بعد اپنا ردِ عمل تیار کر رہی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ تجربے ناکام رہے تھے، تاہم اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پابندیوں کے خلاف اور سخت تشویش کا باعث ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب شمالی کوریا حکمران پارٹی کے ایک شاذ و نادر ہونے والے اجلاس سے قبل اپنی جنگی کارروائیوں میں تیزی لا رہا ہے۔ایسی علامات بھی ہیں کہ وہ اپناپانچواں جوہری تجربہ بھی کرنے جا رہا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں