عالمی برادری کورونا وائرس کے خلاف 2022 کو سب کے لیے حقیقی بحالی کا سال بنانے کے لیے متحد ہو، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔18جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف 2022 کو سب کے لیے حقیقی بحالی کا سال بنانے کے لیے متحد ہوں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک مفلوج معاشی بحران کی …

اقوام متحدہ۔18جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف 2022 کو سب کے لیے حقیقی بحالی کا سال بنانے کے لیے متحد ہوں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک مفلوج معاشی بحران کی گہرائیوں سے ابھر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کی وبا اور مسلسل لیبر مارکیٹ کے چیلنجز کے درمیان غیر مساوی اقدامات بحالی مشکل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے 2سال تباہی کی ایک تلخ حقیقت ہیں اور اگر ہم نے کسی بھی ایک ملک کو کورونا وائرس کی وبا سے بحالی کے اقدامات میں پیچھے چھوڑ دیا تو ہم نے آخر میں تمام ممالک کو کورونا وائرس کی تباہی میں دھکیل دیا لہذا ہمیں متحد ہو کر مساوی بنیادوں اور شفافیت کے ساتھ کورونا وائرس کو شکست دینے کے ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ امیر ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح افریقی ممالک کے مقابلے میں 7گنا زیادہ ہے لہذا ہمیں ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات لانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ یہ تمام ممالک کے لیے کام کرے اور ترقی پذیر ممالک میں حقیقی موسمیاتی اقدامات کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی وبا کے دوران ن عدم مساوات اور ناانصافیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے جو دسیوں کروڑوں لوگوں کو غربت میں دھکیل دے، لوگوں سے زندگی جینے کا حق چھین لے اور انہیں صحت کی سہولیات میسر نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تمام شعبوں میں اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے اور ان ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جنہیں سب سے زیادہ ہماری مدد کی ضرورت ہے۔