18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماہ جنوری کے پہلے 20دنوں میں تقریباً16000ٹن...

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماہ جنوری کے پہلے 20دنوں میں تقریباً16000ٹن کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگا دیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشیدکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سال 2022کے ماہ جنوری کے پہلے 20دنوں میں تقریباً16000ٹن کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگا دیا۔گزشتہ ہفتے میں ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی 150سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نالہ لئی کے کنارے اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کر دیا ۔صفائی کیساتھ ساتھ نالہ لئی میں گند پھینکنے سے روکنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز نے گزشتہ روز سے شروع ہونیوالے بارشوں اور برفباری کے سلسلے میں راولپنڈی اور مری میں خصوصی صفائی انتظامات کئے ۔

- Advertisement -

ورکرز کی اضافی تعداد بارش اور برفباری میں صفائی کے فرائض سرانجام دیتی رہی۔سیکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا گیا،مری میں سڑکوں سے برف ہٹائی اور نمک کا چھڑکائو بھی کیا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملکہ کوہسار مری کی صفائی ستھرائی اور اسے سیاحوں کیلئے کلین سٹی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ایم ڈی اولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اویس منظور تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

بارشوں کی صورتحال میں صفائی کیلئے اضافی کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اویس منظور تارڑ نے شہریوں سے اپیل کی کہ نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے سے گریز کریں۔کیونکہ بارشوں کے موسم میں نالوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نکاسی آب میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔جس سے نالہ لئی کے کنارے آباد شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کوڑا کر کٹ کیلئے شہر میں کئی جگہ ویسٹ کنٹینرز نصب ہیں ،

شہری ان کا استعمال کریں ۔شہر میں صفائی کی شکایات کے حوالے سے ہماری ہیلپ لائن 1139پر کال کریں یا پھر ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس کے زریعے اپنی شکایات کا اندراج کرائیں۔شکایات کے ساتھ ساتھ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے بھی ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ انہوں نے مقامی شہریوں سے بھی صفائی کی کاوشوں میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا عمل مشترکہ کاوشوں کا متقاضی ہے۔شہر ی بھی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ سڑکوں ،نالیوں ،

اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔ہم سب نے ملکر ہی اپنے شہر کو صاف اور سر سبزبنانا ہے،صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اویس منظور تارڑ نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی براہ راست یا بلا واسطہ شکایات کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے تمام شعبہ ِزندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ہمارے سینٹری ورکرز ہر صبح شہر کی صفائی شروع کر دیتے ہیں اور جن علاقوں میں ہماری بڑی گاڑیاں جا نہیں سکتی وہاں سے ہتھ ریڑیوں اور دیگر ذرائع سے کوڑا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔شہر کو صاف رکھنے کے لیے بہترین مانٹیرنگ جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں