اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگور میں فوجی کیمپوں پردہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم بلوچستان کے علاقوں، پنجگور اور نوشکئی میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارےتحفظ و دفاع کے لئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔