پچہتر سالوں سے زیرتسلط کشمیری عوام 9 لاکھ بھارتی فوج کے خلاف خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، غیر قانونی زیرتسلط کشمیر میں ظلم کا خاتمہ اور بھا رت کاانجام بہت قریب آچکا ہے،خالد خورشید

110
پچہتر سالوں سے زیرتسلط کشمیری عوام 9 لاکھ بھارتی فوج کے خلاف خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، غیر قانونی زیرتسلط کشمیر میں ظلم کا خاتمہ اور بھا رت کاانجام بہت قریب آچکا ہے،خالد خورشید

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ 75 سالوں سے بھارتی غیرقانونی زیرتسلط کشمیر کے عوام 9 لاکھ بھارتی فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،

زیرتسلط کشمیر میں بھارتی ظلم کے خاتمے کا جو انجام ہے وہ بہت قریب آچکا ہے، گلگت بلتستان کی عوام مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جنگ آزادی اور جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم بالخصوص گلگت بلتستان کی عوام یوم یکجہتی کشمیر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔

آج کے دن ہم زیرتسلط کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 75 سالوں سے زیرتسلط کشمیر میں ہماری بہنیں بھائی اپنی آزادی اور خوداریت کیلئے لڑ رہے ہیں۔ آزادی کشمیریوں کا قانونی حق ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ 1947 میں زیرتسلط کشمیر کی عوام نے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی حکومت اور افواج نے زیرتسلط کشمیر کی عوام کو ان کے جائز حق سے محروم کیا۔

انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے بھارتی غیرقانونی زیرتسلط کشمیر کی عوام 9 لاکھ بھارتی فوج کے خلاف خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ زیرتسلط کشمیر کی عوام نے بھارتی ظلم اور ہتھکنڈوں کو برداشت کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی عوام ازسی کے حق اور دعوے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ظلم کی رات لمبی ضرور ہوتی ہے لیکن صبح لازمی ہوتی ہے۔ظلم جتنا بھی بڑھ جائے اس کا خاتمہ کسی نہ کسی دن ضرور ہوتا ہے۔

بھارتی غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں بھارتی ظلم کے خاتمے کا جو انجام ہے وہ بہت قریب آچکا ہے۔ خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جنگ آزادی اور جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زیرتسلط کشمیر کی آزادی کے ساتھ تکمیل پاکستان کا دن بہت جلد منائیں گے۔