18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںمیرپورخاص،ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلدیہ...

میرپورخاص،ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلدیہ کمپلیکس سے ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

میرپورخاص۔5فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن کی قیادت میں 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے بلدیہ کمپلیکس سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری سمیت مختلف محکموں کے افسران سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ ز اور بینر زاٹھاکر شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے اپنا غاصبانہ اور جابرانہ قبضہ مسلط کیا ہوا ہے ،اس کے خلاف پاکستان کی پوری قوم متحد ہے، بھارت کے اس ظالمانہ رویہ کے خلاف آج پوری دنیا بالخصوص پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کو دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔اختتام پر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا گیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں