18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںیوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ...

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،کامران بنگش

- Advertisement -

پشاور۔5فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ہر فارم پر اٹھایا جا رہا ہے کشمیر کے مقبوضہ حصے کے مسلمان کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم و بربرایت برداشت کررہے ہیں ہم ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے ظلم اور بربریت کے باوجود بھی کشمیر کا بچہ بچہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر کبھی دو رائے نہیں رہی ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں