18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں...

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے واک

- Advertisement -

راولپنڈی۔5فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر،ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال و دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلبا ء طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاکہنا تھا کہ آج سب مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ 5فروری کا دن ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کی دردناک یاددلاتاہے۔ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر پر امن برصغیر کاخواب ہمیشہ ادھورارہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کو آزادی دئیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن ناممکن ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں پر گولیاں برساکردرندگی کی گھٹیامثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیراجاگرکرنے والے پاکستان کے پہلے لیڈر ثابت ہوئے ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مسلمانوں پر ظلم وستم کا نوٹس لے۔ غاصب مودی سرکارکے ہاتھ مقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

پاکستانی عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا۔پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوتیزی کے ساتھ اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرکے اپنا وعدہ پوراکردیا ہے ۔

پنجاب کے ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولیات کو مانیٹرکیاجارہاہے۔ پنجاب کی تاریخ میں عوام کو صحت کی اتنی بہترسہولیات پہلے کبھی فراہم نہیں کی گئیں۔

پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے کیلئے پرعزم اور کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی ودیگرطبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کاؤنٹرکادورہ بھی کیااور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعمراور ایم ایس نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں