میرپور۔5فروری (اے پی پی):ضلع میرپورمیں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورجوش وجذبے،ملی بیداری اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایاگیا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیں جنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی۔
یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب پاکستان اور آزادکشمیر کوملانے والے منگلا پل کے سنگم پرمنعقد ہوئی جہاں پاکستان کی طرف سے ممبرپنجاب اسمبلی یاورعلی راجہ،
جہلم،دینہ کی سیاسی وسماجی شخصیات، آزاد کشمیر کی طرف سے کمشنرچوہدری محمدرقیب خان،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان،اسسٹنٹ کمشنر،ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر ایڈمن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایچ او،اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ای او ،چیف آفیسر ضلع کونسل،چیف آفیسر بلدیہ ،افسر مال ، تحصیلدار،پروفیسر حفیظ اللہ، انجمن تاجراں و کشمیرلبریشن سیل کشمیرسنٹرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ،ملازمین تنظیمیں،وکلا،صحافیوں،سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر منگلا پل پرٹھیک10.00 بجے سائرن بجائے گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گی جس کے بعددینہ جہلم اور میرپور آزادکشمیرکے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائی۔اس موقع پرشرکاء نے کشمیربنے گاپاکستان،
پاکستان سے رشتہ کیالاالہ اللہ، ہم ہیں پاکستانی پاکستان ہماراہے، بھارتی غاصبوچھوڑدوکشمیرکو، تحریک آزادی کشمیرزندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔قبل ازیں ایم پی اے یاورعلی راجہ نے پاکستان کاقومی پرچم جبکہ کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان نے آزادکشمیرکاقومی پرچم ایک دوسرے کوپیش کیے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293960