18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںمیرپور،یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر...

میرپور،یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیربنائی

- Advertisement -

میرپور۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں دھان گلی پل پرڈڈیال اور کلرسیداں کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیربنائی، آزادکشمیر کی طرف سے صدارتی مشیرچوہدری خادم آف سروع، اسسٹنٹ کمشنر یاسرریاض اور پاکستان کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر رمشا جاویدنے قیادت کی جبکہ اس موقع پرسیاسی وسماجی جماعتوں کے مقامی نمائندگان،صدرتحصیل بار،انجمن تاجراں،وکلا، صحافیوں سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دھان گلی پل پردونوں اطراف کے عوام نے پاکستان اور آزادکشمیرکے پرچم اٹھارکھے تھے اور ہے حق ہماراآزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی، تحریک آزادی کشمیرزندہ باد، پاکستان زندہ باد،

- Advertisement -

کشمیرزندہ باد،مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پرپاکستانی اور کشمیری عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کربھرپوریکجہتی کامظاہرہ کیااور دنیا بھرکے عوام کویہ پیغام دیاکہ کشمیری اور پاکستانی لازم وملزوم ہیں جنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں رمشا جاوید نے صدارتی مشیرچوہدری خادم اور اسسٹنٹ کمشنریاسر ریاض کوپھول پیش کیے اور آزادکشمیراورپاکستان کے جھنڈوں کاتبادلہ کیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں