18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد میں کشمیر ڈے کے موقع پر72 تقریبات اور34 ریلیوں کا...

فیصل آباد میں کشمیر ڈے کے موقع پر72 تقریبات اور34 ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،فول پروف سکیورٹی کیلئے 490 پولیس افسران و اہلکار تعینات رہے

- Advertisement -

فیصل آباد۔5فروری (اے پی پی):فیصل آباد میں ہفتہ کو کشمیر ڈے کے موقع پرمختلف سیاسی، مذہبی، دینی، عوامی، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور انتظامی اداروں کی جانب سے72 تقریبات منعقد اور34 ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 490 پولیس افسران و اہلکار ان تعینات رہے۔

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود کی ہدایت پر سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن اور ایس ایس آپریشنز عبداللہ لک خود بھی لمحہ بہ لمحہ تمام ریلیوں، جلسوں، جلوسوں و دیگر تقریبات کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کرتے رہے جس کے باعث تمام تقریبات بخیر و خوبی انجام پذیر ہوئیں اور کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس،

- Advertisement -

ایلیٹ فورس، اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ، ڈولفن، اینٹی رائٹ فورس، ون فائیو اور ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاربھی انتہائی الرٹ ہوکر اپنی ذمہ داریاں اد کرتے رہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنزکی جانب سے تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن بھی قائم رکھی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293970

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں