18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںگلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا گیا

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا گیا

- Advertisement -

گلگت ۔5فروری (اے پی پی):گلگت بلتستان حکومت کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں و تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور بھرپور انداز میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع غذر میں تحصیل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاہی پولو گراؤنڈ سے اتحاد چوک تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

چلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چلاس,داریل اور تانگیر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام الگ الگ تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔سب سے بڑی ریلی دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ نے کی ریلی ماڈل ہائی سکول چلاس سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاوس چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

- Advertisement -

داریل میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر داریل صداقت حسین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ,ریلی میں اہلیان داریل کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا۔

تانگیر میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت مجسٹریٹ تانگیر نے کی۔گونر فارم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں اہل علاقہ اور سکول کے طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ادھر ڈبلیو۔ ڈی ریسٹ ہائوس گاھکوچ تا سٹی پارک گاھکوچ تک یوم یکجحتی کشمیر کے حوالے سے ضلع انتظامیہ غذر کی طرف سے بھی ایک ریلی نکلی گئی جس کی قیادت ڈی سی غذر ذاکر حسین نے کی۔شرکاء نےسٹی پارک گاھکوچ میں یادگار شہداء پر دعا کی گئی۔دعا کے بعد سٹی پارک گاھکوچ میں اے سی پونيال/اشکومن شیر افضل کی قیادت میں یوم یکجحتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرک ایڈمینسٹریشن استور کی طرف یوم یکجہتی کمشیر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تما م محکموں کے سربراہان اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی سب ڈیویژن استور اورسب ڈیویژن شونٹر کے درمیان مقابلے ہوئے۔گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سکردو،خپلو،کھرمنگ،ہنزہ،نگر اور دیگر میں بھی 5فری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی جن کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں