اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ہفتہ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمن اردگان کی کوویڈ۔19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ محترمہ ایمن اردگان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کا سن کر افسوس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔