ترکی کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے

104

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مہمانوں کے نشستوں پر بیٹھنے کا عمل ڈیڑھ بجے شروع ہو گا جبکہ ترک صدر ٹھیک 2 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے ایوان میں تشریف لائیں گے جس کے بعد پاکستان اور ترکی کا قومی ترانہ بجایا جائے گا۔ پھر تلاوت کلام پاک ہو گی اور اس کے بعد ترک صدر خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب کے بعد سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیں گے۔