ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اضافہ

69
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر73.77 فیصداورنومبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر53.23 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں ملک میں 276,957 یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73.77 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 159,380یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر2021 میں ملک میں 22,324 یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 53.23 فیصدزیادہ ہے،نومبر2020 میں ملک میں 14,569یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 3.26 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔