یورپی یونین کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوڈان کے لیے 40 ملین یورو کی امداد کا اعلان

خرطوم ۔21فروری (اے پی پی):یورپی یونین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوڈان کے لیے( 40 ملین یورو )4 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یورپی یونین نے 2022 میں مشرقی اور جنوبی افریقہ کے لیےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40 ملین یورو انسانی امداد مختص کی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ …

خرطوم ۔21فروری (اے پی پی):یورپی یونین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوڈان کے لیے( 40 ملین یورو )4 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یورپی یونین نے 2022 میں مشرقی اور جنوبی افریقہ کے لیےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40 ملین یورو انسانی امداد مختص کی ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ یورپی یونین نے ضرورت مند سوڈانی لوگوں کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ذریعے مدد کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔ یورپی یونین کی یہ امداد​​افریقی ممالک اور خطوں کے منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی جن میں جبوتی، جمہوریہ جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، جنوبی افریقہ ، بحر ہند کا علاقہ اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔