وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی زیر صدارت اجلاس

116

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)کے 40ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بی او جی کے چیئرمین وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی زیر صدارت پی اے آر سی ہیڈکوارٹر میں ہوا۔بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزارت کے اعلی حکام ، ملک بھر کے زرعی ماہرین اور پانچوں صوبوں سے پر اگریسو فارمرز نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں پی اے آر سی کیلئے 2658 ملین روپے غیر ترقیاتی بجٹ، 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس، 1241.709 میلین روپے ترقیاتی بجٹ (جاری و نئے پراجیکٹس کے لئے) ،193.791ملین روپے ایم او یو پراجیکٹس کے لئے ،183.114ملین روپے اے ایل پی پروگرام کے لئے اور اسکے علاوہ 585.810 میلین سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔پی اے آر سی کا بجٹ مسز روبینہ سفیر ، ممبر فنانس نے پیش کیا