وزیراعظم عمران خان ای کامرس مارکیٹ کے فروغ کے لئےآج پیر کو قومی ای-تجارت پورٹل کا افتتاح کریں گے

136

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ای کامرس مارکیٹ کے فروغ کے لئےآج پیر کو قومی ای-تجارت پورٹل کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا حجم 4 بلین ڈالر ہے جبکہ گلوبل ای کامرس مارکیٹ کا تخمینہ 30 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔