وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

66

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سید امین الحق نے کہا کہ رحمان ملک سیاسی سوجھ بوجھ کی حامل شخصیت تھے، انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔