برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے اموات 204ہو گئیں

برازیلیا۔24فروری (اے پی پی):برازیل کے شہر وں ریوڈی جنیرو اور پیٹروپولس میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نیتجے میں اموات بڑھ کر 204 ہو گئی ہیں جبکہ 51تاحال لاپتہ ہیں۔ چینی خبر رساں ادارےنے برازیلین فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو اور پیٹروپولس کے پہاڑی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے …

برازیلیا۔24فروری (اے پی پی):برازیل کے شہر وں ریوڈی جنیرو اور پیٹروپولس میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نیتجے میں اموات بڑھ کر 204 ہو گئی ہیں جبکہ 51تاحال لاپتہ ہیں۔

چینی خبر رساں ادارےنے برازیلین فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو اور پیٹروپولس کے پہاڑی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں بہہ گئی ہیں ۔

تاریخی سیاحتی مرکز پیٹروپولس میں 810 افرادانخلا کے بعدگزشتہ ایک ہفتے سےسکولوں میں قائم پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نئے خطرے کی وجہ سےاپنی کارروائیوں کو معطل کرنا پڑاہے۔

کچرا جمع کرنے والی کمپنی کے مطابق مٹی کے تودے اور سیلاب سے پیدا ہونے والے تقریباً 620 ٹن سے زیادہ مٹی اور ملبے کو اب تک ہٹایا جا چکا ہے اور باقی کو ہٹانے کے لیے کام جاری ہے۔