پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین

80
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس ،آسٹریلیا کرکٹ چیف نک ہکلے کےکے ہمراہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ ،سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلئے بھی اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کودونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑ ی راڈ مارش کے انتقال پر افسوس ہے ۔اس موقع کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہکلے نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے،آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

نک ہکلے نے کہاکہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہاکہ پاکستان عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، ہمیں معلوم ہے کہ شائقین سٹیڈیم پہنچ کر کھلاڑیوں کو سپورٹس کریں گے ۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے 24سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کےلئے24 سال انتظارکیا،راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فخر ہے کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔