ویمنز ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا

60

ڈونیڈن۔6مارچ (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو واحد میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ 12 ویں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔ پیر کے روز ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیمیں یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں نبردآزما ہوں گی، نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30 مارچ ، دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔