اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنہسن نے کہاہے کہ ورلڈ بینک خیبر پختونخوا میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، صوبے کے41فیصد بچے غذائیت کی کمی کے شکار ہیں اور صرف 69فیصد لڑکیاں گریڈ 5 تک پڑھ پاتی ہیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی ہیومن ریسورسز میں 200ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری اس امرکو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بڑے ہو کر معاشرے کے صحت مند، تعلیم یافتہ اور مفید شہری بنیں ۔