ستائیس مارچ کو ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا عنوان اور خیال ’’امر بالمعروف‘‘تجویز کیا گیا ہے، چوہدری فواد حسین

79
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 27مارچ کو ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا عنوان اور خیال ’’امر بالمعروف‘‘تجویز کیا گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تمام عہدیداران اور ورکرز اس عنوان کو نوٹ کر لیں۔