کوئٹہ۔23مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں 23 مارچ 1940 کا دن ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے،قرارداد لاہور ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی،پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اورنصب العین پر رکھی گئی ،
بانیان پاکستان کااسلامی اورفلاحی ریاست کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان پرافواج پاکستان کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔یوم پاکستان پر پروقار پریڈ ہماری عظیم افواج کی ایک شاندارروایت ہے۔ پارلیمانی سیکرٹر اطلاعت نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے۔