این سی اوسی بند کردیا گیا ، اس کی ٹیم اورسربراہان کو کورونا وبا کے خلاف پیشہ ور اورقومی مربوط ردعمل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

83

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این سی اوسی کو بند کردیا گیا ہے،این سی او سی کی ٹیم اوراس کےسربراہان کو اس وبا کے خلاف ایک پیشہ ور اور مربوط قومی ردعمل پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی کاوشوں کے نتیجے میں عالمی اداروں اور عوام کی جانب سے ہمارے کورونا وائرس سے نقصانات کے حوالے سے اقدامات کا اعتراف کیا گیا ہےجو کہ دنیا میں ایک انتہائی کامیاب کارکردگی رہی۔