فرانس کو برآمدات میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا،وزارت تجارت

111

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سال 2015ءکے دوران فرانس کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران فرانس کو 768.37 ملین یورو کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اس سے پہلے سال کے دوران فرانس کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 694.55 ملین یورو ریکارڈ کیا گیا تھا۔