نجی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے دوران نجی شعبہ کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، یکم جولائی تا 11 نومبر کے دوران نجی شعبہ کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے دوران نجی شعبہ کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، یکم جولائی تا 11 نومبر کے دوران نجی شعبہ کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 461 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2015ءکے دوران جاری کردہ قرضوں کا حجم 225 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا

Leave a Reply